Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ذاکر نائک کے خلاف ثبوت پیش کیئے جائیں: کانگریس

ذاکر نائک کے خلاف ثبوت پیش کیئے جائیں: کانگریس

نئی دہلی/ممبئی ۔10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے بی جے پی زیر قیادت مہاراشٹرا حکومت سے ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پارٹی لیڈر پی ایل پونیا نے چیف منسٹر دیویندر فرنویس کے کل دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائک کے خلاف ثبوت عوام کے سامنے پیش کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں شفافیت کا مظاہرہ کیا جائے اور اگر جرم ثابت ہو تو کارروائی کی جائے۔ کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے بھی کہا کہ وزارت امور داخلہ کا یہ موقف ہے کہ ذاکر نائک کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ دیویندر فرنویس کا موقف اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے اگر ثبوت ہو تو قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے کارروائی یقینی بنانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT