Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / ذاکر نائیک پر بیان دینے کے خلاف ترنمول کانگریس کا انتباہ

ذاکر نائیک پر بیان دینے کے خلاف ترنمول کانگریس کا انتباہ

کولکتہ ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی رکن پارلیمنٹ ادریس علی کے متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائیک کے بارے میں اختیار کردہ موقف پر برہم ترنمول کانگریس نے آج انہیں انتباہ دیا اور کہا کہ انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی جائے گی۔ ادریس علی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ذاکر نائیک دہشت گردی کی تائید نہیں کرتے اور ان کے پیس ٹی وی کو ممنوع قرار دینے کی انہوں نے مخالفت کی تھی۔ پارٹی اس موضوع پر تبادلہ خیال کا ایک اجلاس طلب کرے گی تاکہ پارٹی ارکان کی رائے حاصل کی جاسکے۔ امکان ہیکہ اگر ادریس علی کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو انہیں معطل کردیاجائے گا۔ ادریس علی نے ربط پیدا کرنے پر کہا کہ انہیں ان کی پارٹی نے انتباہ دیا ہے لیکن وہ مزید انکشاف کرنے سے گریزاں تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT