Saturday , February 23 2019

ذاکر نائیک کے ناقابل ضمانت وارنٹ کا این آئی اے عدالت سے اجراء

ممبئی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی این آئی اے عدالت نے آج متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائیک کا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ وہ این آئی اے کو ایک دہشت گرد مقدمہ میں اپنے مبینہ کردار کی وجہ سے مطلوب ہیں۔ قومی تحقیقاتی محکمہ نے ان کے خلاف غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد) قانون کے تحت گذشتہ سال ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ محکمہ نے عدالت سے کہا کہ ذاکر نائیک 3 مرتبہ سمن جاری کرنے کے باوجود اس کے اجلاس پر حاضر نہیں ہوئے۔ اس لئے انہیں ہندوستان واپس لانے کیلئے انٹرپول کی مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔

 

کشمیر میں تمام کالج بدستور بند
سری نگر20اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) وادئ کشمیر میں طلباء کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر تمام کالج جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی بند رہے ۔ اگرچہ کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) نے تمام امتحانات پروگرام کے مطابق منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ، تاہم دونوں یونیورسٹیوں میں آج درس و تدریس کی سرگرمیاں تیسرے دن بھی معطل رہیں۔

TOPPOPULARRECENT