Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ذبیحہ گاؤ کے خلاف راجہ سنگھ کا احتجاج

ذبیحہ گاؤ کے خلاف راجہ سنگھ کا احتجاج

حیدرآباد۔/20نومبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن راجہ سنگھ نے وقفہ صفر میں گائے اور دیگر جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ذبیحہ کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان جانوروں کو فروخت کرنے والے اور خریدنے والے دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے بھلے ہی ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقہ سے گائے اور دیگر جانوروں کو شہر منتقل کرتے ہوئے مسالخ میں ذبح کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بعض خانگی مسالخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ان جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے ان کا گوشت بیرونی ممالک برآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دیسی گائے کو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی اپیل کی اور کہا کہ بھلے ہی وہ ہندو ہوں یا مسلمان ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کہا کہ اس مسئلہ پر حکومت جواب روانہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT