Wednesday , December 19 2018

ذبیحہ گاؤ کے مرتکبین کو موت کی سزا بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج کی تجویز

بھوبنیشور، 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج نے آج ایسے قانون کیلئے زور دیا جو ذبیحہ گاؤ پر سزائے موت کی گنجائش فراہم کرے اور جموں و کشمیر اسمبلی میں شیخ عبدالرشید کی اپنے پارٹی ایم ایل ایز کے ہاتھوں پٹائی کو آزاد لیجسلیٹر کے عمل پر ’’فطری ردعمل‘‘ قرار دیتے ہوئے مدافعت کی۔ ساکشی نے کہا، ’’جے اینڈ کے آزاد ایم ایل اے پر حملہ محض ردعمل رہا۔ اُن کے عمل نے عوام کو ٹھیس پہنچائی اور اُن کی پٹائی کردی گئی‘‘۔ اترپردیش میں اُنّاؤ کے بی جے پی ایم پی یہاں انٹرنیشنل ہندو مہاسنگھ کے زیراہتمام ایونٹ سے مخاطب تھے۔ ساکشی نے کہا: ’’لیڈروں کو اپنی ذہنیت بدلنے کی ضرورت ہے یا پھر وہ عوام کی بھرپور نظروں کے سامنے عوام کے ہاتھوں ہی پٹ جائیں گے‘‘۔ حال میں رشید پر ریاستی اسمبلی میں حملہ کیا گیا جبکہ انھوں نے مبینہ طور پر سرینگر میں بیف پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT