Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ذبیحہ گائو کے پانچ ملزمین کی جائیدادوں کی ضبطی کے عمل کا آغاز

ذبیحہ گائو کے پانچ ملزمین کی جائیدادوں کی ضبطی کے عمل کا آغاز

مظفرنگر۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مظفر نگر کے تحت کاٹکہ گائوں میں گائے دبح کرنے کے پانچ مفرور ملزمین کی جائیدادیں ضبط کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سرکل آفیسر ایس کے ایس پرتاپ کے مطابق ایک مقامی عدالت نے فوج داری دفعہ 82 کے تحت پانچ ملزمین کے خلاف قرقی کا عمل شروع کرنے کے لیے نوٹس جاری کی ہے۔ پولیس نے گزشتہ سال 26 جون کو اس گائوں میں ایک دھاوے کے دوران گائے کا 100 کیلو گوشت ضبط کیا تھا۔ ملزمین نے دھاوے کی مخالفت کرتے ہوئے اہل کاروں پر فائرنگ کی تھی، ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT