Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ذخائر آب خشک ہوگئے! ہفتہ میں صرف دو دن پانی کی سربراہی پر غور

ذخائر آب خشک ہوگئے! ہفتہ میں صرف دو دن پانی کی سربراہی پر غور

حیدرآباد ۔ 13 فبروری (سیاست نیوز) موسم گرما کی ابھی شروعات ہے اور یہ خبر گرم ہے کہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں آئندہ چار ماہ کے دوران پینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق بعض سخت فیصلے کرنے والا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سنگور حمایت ساگر مانجرا اور عثمان ساگر کے بشمول بیشتر بڑے ذخائرآب یا تو خشک ہوچکے ہیں یا خشک ہونے کے مرحلہ میں ہیں۔ واٹر بورڈ کے عہدیدار درپیش ہونے والے پانی کے بحران سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ پانی کی موجودہ ایک دن کے وقفہ سے سربراہی کی جگہ ہفتہ میں صرف دو مرتبہ سربراہی کے امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پانی کی دستیاب مقدار پر اس کا انحصار ہوگا۔ آبرسانی حکام نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کی وجہ سے آبی ذخائر خشک ہوئے ہیں۔ جیسے جیسے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا سربراہی آب میں کمی کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT