Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے رام ولاس پاسوان کا زور

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے رام ولاس پاسوان کا زور

پٹنہ۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزیر اغذیہ اور عوامی تقسیم رام ولاس پاسوان نے ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کے لئے ذخیرہ اندوزی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے ذخیرہ اندوزوں و کالے بازار والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ رام ولاس پاسوان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ مارکٹ میں غذا

اور ترکاری کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ ان اشیاء کا ذخیرہ کرنے والوں نے منافع خوری کی نیت سے ذخیرہ اندوزی کرلی ہے، جس سے سربراہی میں قلت پیدا ہوئی ہے۔ مارکٹ میں خاطر خواہ دستیابی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ مارکٹ میں آلو، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ذخیرہ اندوزوں نے ان اشیاء کو تین تا چار دن کے لئے گوداموں میں روک کر رکھا اور قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ قلت کی عارضی شکل پیدا کرنے کے لئے منافع خوری کی جارہی ہے۔ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT