Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ذرائع ابلاغ ، حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ کی کڑی

ذرائع ابلاغ ، حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ کی کڑی

حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت میڈیا کی ذمہ داری ، تہنیتی تقریب سے محمد محمود علی کا خطاب

حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت میڈیا کی ذمہ داری ، تہنیتی تقریب سے محمد محمود علی کا خطاب

حیدرآباد۔23جون(سیاست نیوز) ذرائع ابلاغ حکومت اور عوام کے درمیان میںرابطے کی کڑی ہے اور تلنگانہ حکومت اس معزز شعبہ کے استحکام وترقی کے موثر اقدامات اٹھائے گی۔ انڈین یونین جرنلسٹ‘ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جنرنلسٹ‘ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ذرائع ابلاغ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خبروں کی اشاعت او رنشریات میں عصبیت کے بجائے حقائق کی روشنی میں حکومت کی کارکردگی پیش کرے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی کارکردگی کو توڑ مروڑ کر پر پیش کرنے کے خلاف اسپیکر اسمبلی کی ہر کاروائی کا حکومت کی جانب سے خیر مقدم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی انتظامیہ متعصب ذرائع ابلاغ کی کاروائیوں کو ہرگز برداشت نہیں کریگا۔ جناب محمد محمود علی نے کہاکہ کافی نشیب وفراز کے بعد تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میںائی ہے انہوں نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے سی آر کی قربانیوںکو عظیم کارنامہ قراردیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے زوال وعروج کے دوران 2009میں ٹی آر ایس سربراہ کا بارہ روزہ مرن برت تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو حقیقت میںتبدیل کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ تلنگانہ تحریک سیاسی ‘ معاشی اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف عظیم جدوجہد تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ہرشعبہ حیات میںتلنگانہ کے ساتھ ناانصافیاں کی گئی جس کے خلاف تلنگانہ تحریک کی شروعات عمل میںائی۔ انہوں نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ نظریہ ساز انجہانی پروفیسر جئے شنکر کے نظریات پر کام کرتے ہوئے ٹی آر ایس سربراہ نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ٹی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ میں اقتدار حاصل کیا اور ساٹھ سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تلنگانہ کے چیف منسٹر عوامی مسائل کے جائزہ اور اس کے حل کے متعلق منصوبہ سازی کے لئے رات دیر گئے تک سکریٹریٹ میںکام کررہے ہیں تاکہ عوامی مسائل کو موثر انداز میںحل کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 80سال قبل آصف جاہی دور میں تلنگانہ کے اراضیات کاسروے کیاگیا تھااور آج تک بھی ریاستی انتظامیہ مذکورہ سروے کے مطابق کام کررہا ہے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اراضیات کی نشاندہی کے لئے جامعہ سروے کرانے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ اراضیات کے متعلق پائی جانے والی بدگمانیوں کو دور کیا جاسکے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کسانوں کو زراعت کے لئے تین ایکڑ اراضی‘ اورغریب طبقات کے لئے گھروں کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کے صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کا اس موقع پر وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کو گھر‘ ہیلت کارڈ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کی ٹی آر ایس پارٹی پابند عہد ہے۔اس موقع پر منتظمین کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر مسرس سرینواس ریڈی سکریٹری آئی جے یو ، ڈی امر کے علاوہ دیگر صحافی بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT