Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کا وزیراعظم کو مکتوب، مداخلت کی خواہش

ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کا وزیراعظم کو مکتوب، مداخلت کی خواہش

نئی دہلی ۔ /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پریس کونسل آف انڈیا کے کل اجلاس سے قبل 8 ممتاز ذرائع ابلاغ تنظیموں نے وزیراعظم نریندر مودی سے اجلاس ملتوی کرنے کیلئے مداخلت کرنے کی خواہش کی ہے کیونکہ موجودہ کونسل اپنی مسلمہ حیثیت کھوچکی ہے ۔ پی سی آئی کے صدرنشین نے کونسل کی تنظیم جدید کے سلسلے میں آمرانہ رویہ اختیار کیا ہے ۔ وزیراعظم کے نام کل مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان تنظیموں نے الزام عائد کیا کہ تنظیم جدید کیلئے تیرہویں پی سی آئی نے اپنے دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانبدارانہ رویہ اختیار کیا ہے ۔ چونکہ کونسل کے فیصلوں کو برعکس نہیں کیا جاسکتا اس لئے اس کا اطلاعاتی جمہوریت اور ذرائع ابلاغ کی آزادی پر سنگین اثر مرتب ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT