ذمہ دارانہ صحافتی خدمات انجام دینے پر زور

سنگاریڈی میں ضلع کلکٹر سمیتا سبھروال کی پریس کانفرنس

سنگاریڈی میں ضلع کلکٹر سمیتا سبھروال کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک سمیتا سبھروال کے ہاتھوں انٹیگریٹیڈ جدید کلکٹریٹ کامپلکس سنگاریڈی میں آج سال 2014 کے عام انتخابات کے سلسلے میں میڈیا سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر سمیتا سبھروال نے پریس کانفرنس سے خطبا کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈیا سنٹر کو تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ کرتے ہوئے ضلع میدک کے 2 پارلیمنٹ اور 10 اسمبلی حلقہ جات میں سال 2014 میں منعقد شدنی عام انتخابات میں ہونے والے لمحہ لمحہ کے حالات و واقعات سے واقفیت کیلئے میڈیا سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سنٹر عوام اور ضلع انتظامیہ اور عہدیداروں کے درمیان ایک رابطہ کے طور پر کام آئے گا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس میڈیا سنٹر میں وقت بر وقت کے تمام حالات سے آگاہی کیلئے ٹی وی ، کمپیوٹر ، فیکس ، انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اس خصوص میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کہا کہ صحافی کو سب سے پہلے ایک عام ذمہ دار شہری تصور کرتے ہوئے ذمہ دارانہ صحافتی خدمات انجام دینے پر زور دیا ۔ ضلع کلکٹر نیکہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ہیڈ نیوز آر ٹیکلس پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس پر عمل آوری کرتے ہوئے متعلقہ ہیڈ نیوز کے شائع ہونے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع میدک میں بلدیات ، پنچایت اور عام انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات ضلع میدک وینکٹ رمنا اور ڈی آر او ضلع میدک دیانند ضلع ڈی پی آر او راج ریڈی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT