Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی : نرسمہا ریڈی

ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی : نرسمہا ریڈی

حیدرآباد۔ 11 اگست (سیاست نیوز) گینگسٹر نعیم کے انکاؤنٹر کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور اس معاملے میں خواہ کسی بھی رتبہ کے حامل افراد ملوث ہوں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکاؤنٹر کی شفاف تحقیقات کے ذریعہ حقائق کا پتہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے بھونگیر نعیم کے نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق وزیر کے ساتھ سازباز کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی خواہش کی کہ وہ ایس آئی ٹی سے بھرپور تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بے قصور نشانہ نہ بنے۔

TOPPOPULARRECENT