ذمہ داریاں نبھائیں یا کارروائی کا سامنا کرنے تیار رہیں

محبوب نگر میں عہدیداروں کو وزیر صحت لکشماریڈی کا سخت انتباہ
محبوب نگر /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عہدیدار اپنی ذمہ داروں کو بخوبی نبھائیں اور جائزہ اجلاس میں اپنی تشفی بخش کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا تیار رہیں ۔ یہ انتباہ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے جمعرات کے دن ضلع عہدیداروں کو ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں دیا ۔ اجلاس میں شری کاکتیہ ، شری بھگیرتا ، ہریتا ہارم ، ڈبل بیڈروم اور پنچایت روڈز دیگر اسکیمات پر عمل آوری کے تعلق سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مشن بھگیرتا کے تحت 15 فروری تک ضلع کے 288 مواضعات میں نلوں سے پانی فراہم کیا جائے ۔ مشن کاکتیہ کے تحت 800 تالابوں سے مٹی کی نکاسی اور مرمت کے کام کو پورا کرلیا جائے ۔ تمام اسکیمات کے کام کی رفتار تیز کی جائے ان کاموں کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ عہدیدار لاپرواہی نہ برتیں بلکہ محنت اور جستجو کے ساتھ کام کرتے رہیں ۔ کیونکہ عہدیداروں کی بہتر کارکردگی سے ہی حکومت کو شہرت ملتی ہے ۔ مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے کہا کہ غریبوں کے دیرینہ خوابوں کو پورا کرنے کی غرض سے ڈبل بیڈروم تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ اس کو بعجلت مکمل کرلیا جائے ۔ ڈیوٹی پلی کرستان پلی میں تو کام کی رفتار مناسب ہے ۔ مستقر کے کہنہ پالمور ، پرانا باغ ، ایرہ منوگنٹہ دویرنا پیٹ کے عوام کو بھی وزیر اعلی کے سی آر نے تیقن دیا تھا کہ یہاں بھی ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے جئایں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی پلس مکانات کیلئے راضی ہونے والے درخواست گذاروں کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جائے ۔ منی ٹینک بینڈ کے کام بھی تیز رفتاری کے ساتھ تکمیل کرلینے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے تحت پہلے فیس کا کام جاریہ ماہ کے اواخر تک پورا کرنے پر ہی بلس ادا کئے جائیں گے ۔ دیورکدرہ ایم ایل اے وینکٹیشور ریڈی ، نارائن پیٹ ایم ایل اے راجندر ریڈی نے بھی اپنے اپنے حلقہ جات میں کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کا مطالہ کیا ۔ گنگا ریڈی ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ ضلع کے 165 نرسریز میں 1.80 کروڑ پودے تیار کئے جاچکے ہیں ۔ جس میں 1.04 کروڑ پودے ساگوان کے ہیں ۔ نیشنل ہائی وے کے 57 کیلومیٹر طویل سڑک پر شجرکاری صد فیصد مکمل کرلی گئی ہے ۔ اجلاس میں ایم وی رمنا راؤ ڈی ایم ہاوزنگ ٹرینی کلکٹر گوتم ، آر ڈی او لکشمی نارائنا و دیگر عہدیدارو موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT