Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ذوالفقار بابر کو یاسر شاہ کی جگہ بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ

ذوالفقار بابر کو یاسر شاہ کی جگہ بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ

لاہور ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ بنگلہ دیش میں زخمی لیگ ا سپنر یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر کو ونڈے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ یاسر شاہ کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہوگیا اور ان کے ہاتھ پر تین ٹانکے لگے تھے۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابل

لاہور ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ بنگلہ دیش میں زخمی لیگ ا سپنر یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر کو ونڈے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ یاسر شاہ کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہوگیا اور ان کے ہاتھ پر تین ٹانکے لگے تھے۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ ذوالفقار بابر آج ہی ڈھاکہ روانہ ہورہے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو میرپور (ڈھاکہ ) میں کھیلا جانا ہے۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ذوالفقار بابر پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 2013 ء میں جب وہ آسٹریلیا کے خلاف ونڈے کریئر کا آغاز کرتے ہوئے میدان میں اترے تھے تو وہ یونس احمد کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔

TOPPOPULARRECENT