Saturday , October 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ذکریٰ اُردو ہائیر پرائمری اسکول میں داخلوں کا آغاز

ذکریٰ اُردو ہائیر پرائمری اسکول میں داخلوں کا آغاز

بسواکلیان۔23مئی ( ای میل ) محمد نعیم الدین سیکریٹری ذکریٰ ایجوکیشن سوسائیٹی بسواکلیان نے ایک اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے چلائے جا رہے ادارے ذکریٰ اردو ہائیر پرائمری اسکول اور ذکریٰ اُردو ہائی اسکول میں تعلیمی سال 2014-15کیلئے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذکری ٰایجوکیشن سوسائٹی کی

بسواکلیان۔23مئی ( ای میل ) محمد نعیم الدین سیکریٹری ذکریٰ ایجوکیشن سوسائیٹی بسواکلیان نے ایک اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے چلائے جا رہے ادارے ذکریٰ اردو ہائیر پرائمری اسکول اور ذکریٰ اُردو ہائی اسکول میں تعلیمی سال 2014-15کیلئے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذکری ٰایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے پچھلے 20سالوں سے کامیابی کے ساتھ یہ ادارے چلائے جارہے ہیں جو شہر بسواکلیان نے اُردو میڈیم مدارس میں اول مقام رکھتے ہیں۔بچوں کی مکمل نشو ونما،مسابقتی امتحانات کی تیاری،زمانہ کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کیلئے طلباء کیلئے مختلف موقعوں پر ماہرین تعلیم کے ذریعہ رہنمائی ،شفیق و تجربہ کار اساتذہ ،بچوں کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ میدان ،لڑکے اور لڑکیوں کے علیحدہ علیحدہ کلاس رومس مدرسہ کی خصوصیات میں سے ہیں۔ مدرسہ ہذٰہ میں مختلف موقعوں پر طلباء کی چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے اور اُنہیں صحیح رُخ پر نشوونما دینے کیلئے مختلف سرگرمیاں کرائی جاتی ہیں اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔حکومت کی جانب سے منعقد ہونیوالے مقابلہ جات مثلاََ اُردو تعلیمی میلہ،پرتیبھا کارنجہ وغیرہ میں مدرسہ ہذا کے طلباء مسلسل دو سالوں سے ضلعی سطح کے انعامات حاصل کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ محفل نسواں کی جانب سے یوم تعلیم کے موقع پر ڈرائینگ مقابلہ میں مدرسہ ہٰذا کے طلباء نے ریاستی سطح کا انعام حاصل کیا ہے۔ذکریٰ اُردو ہائی اسکول 2013-14کے SSLCنتائج 90فیصد کے ساتھ شہر کے اُردو میڈیم مدارس میں پچھلے پندرہ سالوںسے اوّل مقام حاصل کر رہا ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9448350164,پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT