Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ذکیہ جعفری کی درخواست پر گجرات ہائیکورٹ کا آج فیصلہ متوقع

ذکیہ جعفری کی درخواست پر گجرات ہائیکورٹ کا آج فیصلہ متوقع

احمد آباد ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے مہلوک لیڈر احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست پر گجرات ہائیکورٹ امکان ہے کہ کل اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ انہوں نے 2002 ء فسادات مقدمات میں اس وقت کے وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر کو کلین چٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے لوور کورٹ کے احکامات کو چیالنج کیا تھا ۔ اس معاملے پر فیصلہ /9 اگست کو سنایا جانے والا تھا لیکن جسٹس سونیا گوکانی جنہوں نے مقدمہ کی سماعت کی ، اسے /21 اگست تک ملتوی کردیا ۔ مقدمہ کی سماعت /3 جولائی کو پوری ہوگئی ۔ ہائیکورٹ نے ذکیہ جعفری اور سماجی کارکن تیستا ستیلواد کی درخواست ِ نظرثانی پر سماعت کی جس میں انہوں نے مقدمہ کی پھر سے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے عدالت سے خواہش کی ہے کہ نریندر مودی اور 59 دیگر کو فسادات کے پس پردہ مجرمانہ سازش کے الزامات پر ملزم قرار دیا جائے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT