Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ذہنوں کو پڑھنے والا آلہ ایجاد

ذہنوں کو پڑھنے والا آلہ ایجاد

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : انسان کے دل و دماغ میں کیا چل رہا ہوتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل تھا لیکن اب کمپیوٹر ماہرین نے ایک ایسا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو کہ انسانی ذہن میں آنے والے الفاظ کو کمپیوٹر اسکرین پر ظاہر کردے گا ۔ محققین جن میں ایم آئی ٹی کے دو ہندوستانی ماہرین بھی شامل ہیں ۔ ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جس میں الکٹرووس شعاعیں انسان کے چہرے اور جبڑے سے احکامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ذہن میں گشت کرنے والے الفاظ کو پڑھ لیتے ہیں۔ متعارف کردہ نظام میں ایک ہارڈویر آلہ ہے جب کہ اس کے ساتھ کمپیوٹر سافٹ ویر ہے ۔ اس تحقیقی پراجکٹ کے صدر ارنو کپور جو کہ ایم آئی ٹی میڈیا لیب کے گریجویٹ بھی ہیں ، نے کہا کہ ہمارا نظریہ اور مقصد مشن اور انسان کے رابطے کو مزید تقویت دینا ہے اس طرح کا نظریہ 1950 سے سنجیدہ نوعیتوں پر شروع ہوچکا تھا جس کے بہتر نتائج بھی برآمد ہوئے جب کہ 1960 کے دہے میں انسانی ذہنوں کو پڑھنے والے آلات کی ایجاد میں بہتری اور تیز رفتاری بھی دیکھی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT