Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے یوگا : قاضی عبدالشکور

ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے یوگا : قاضی عبدالشکور

کوٹا؍ بُنڈی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوگا کو جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ایک مکمل ورزش قرار دیتے ہوئے علمائے دین نے آج کہا کہ قدیم ورزش کی نوعیت کو کسی مخصوص مذہب سے مربوط کرنا نہیں چاہئے۔ بُنڈی کے شہر قاضی عبدالشکور نے کہا کہ یوگا ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے بہترین ورزش ہے اور انہوں نے اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے پر اظہارافسوس کیا اور کہا

کوٹا؍ بُنڈی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوگا کو جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ایک مکمل ورزش قرار دیتے ہوئے علمائے دین نے آج کہا کہ قدیم ورزش کی نوعیت کو کسی مخصوص مذہب سے مربوط کرنا نہیں چاہئے۔ بُنڈی کے شہر قاضی عبدالشکور نے کہا کہ یوگا ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے بہترین ورزش ہے اور انہوں نے اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے پر اظہارافسوس کیا اور کہا کہ ہر شخص کو بشمول مسلم طبقہ یوگا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی یوگا کرتے ہیں اور اس کا کسی مذہب یا فرقہ سے کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 جون سے رمضان کا آغاز متوقع ہے۔ اس لئے یوگا کے اجلاس بین الاقوامی یوم یوگا کو منعقد کئے جائیں گے جس میں وہ شرکت کریں گے۔ تاہم انہوں نے سوریہ نمسکار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسلام صرف خالق کی پرستش کا قائل ہے مخلوق کی نہیں۔ کوٹا کے شہر قاضی انور احمد نے کہا کہ یوگا انسانی ترقی کیلئے ایک بہترین ورزش ہے جسے سوریہ نمسکار یا کسی مذہب سے مربوط کرنا ناقابل قبول ہے۔

TOPPOPULARRECENT