Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ذہنی تناؤ کا شکار خاتون کی خودکشی

ذہنی تناؤ کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 23 مارچ ( سیاست نیوز)شوہر کے فوت ہونے سے ذہنی دباؤ کی شکار خاتون نے علاقہ بنجارہ ہلز میں خودسوزی کرلی۔ پولیس کے بموجب 22 سالہ وی لکشمی ساکن سوامی ویویکا نگر بنجارہ ہلز کی شادی ہنمنتو سے ہوئی تھی اور دو سال قبل وہ اچانک فوت ہوگیاتھا۔ شوہر کے اچانک فوت ہونے سے لکشمی دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی لکشمی نے ا

حیدرآباد 23 مارچ ( سیاست نیوز)شوہر کے فوت ہونے سے ذہنی دباؤ کی شکار خاتون نے علاقہ بنجارہ ہلز میں خودسوزی کرلی۔ پولیس کے بموجب 22 سالہ وی لکشمی ساکن سوامی ویویکا نگر بنجارہ ہلز کی شادی ہنمنتو سے ہوئی تھی اور دو سال قبل وہ اچانک فوت ہوگیاتھا۔ شوہر کے اچانک فوت ہونے سے لکشمی دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی لکشمی نے اپنے مکان میں آج صبح خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں ذہنی دباؤ سے پریشان ایک ضعیف خاتون نے علاقہ گھانسی بازار میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چارمینار پولیس کے بموجب 75 سالہ درگا گذشتہ چند عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔چارمینار پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا۔

TOPPOPULARRECENT