Saturday , April 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ذہنی تناؤ کا شکار خانگی ملازم کی خودکشی

ذہنی تناؤ کا شکار خانگی ملازم کی خودکشی

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) ساتھی عاشق کی موت سے دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ ترملگیری میں پیش آیا ۔ پولیس ترملگیری کے مطابق 27 سالہ وی انٹونی جو پیشہ سے خانگی ملازم اپنے ساتھی عاشق روہت کی موت سے کافی پریشان تھا اور پریشانی کے عالم میں یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹھونی جو ایر لائینس کالونی میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ایک سال سے پریشانی کا شکار تھا ۔ ایک سال قبل اس کی والدہ کی موت ہوگئی تھی اور چند عرصہ قبل اس کے ساتھی کی موت ہوگئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کا ساتھی اس کا عاشق بھی تھا ۔ پولیس ترملگیری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT