Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ذہنی تناؤ کا شکار شخص کی خودکشی

ذہنی تناؤ کا شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی سے طلاق اور کاروبار میں نقصان کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات راجندر نگر روڈ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 33 سالہ سائی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم کرشنا نگر ، راجندر نگر میں رہتا تھا ۔ کمار گذشتہ چند ماہ سے تنہائی میں رہنے لگا تھا ۔ جو ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ کمار کا اس کی بیوی سے چار سال قبل طلاق ہوچکا تھا اور وہ تب سے ذہنی الجھن میں تھا ۔ جس نے آج انتہائی اقدام کرلیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 36 سالہ نریندر جو بزنس مین تھا گاگیلا پور میں رہتا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT