Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ذہنی دباؤ کا شکار ایک طالبہ کی خود سوزی

ذہنی دباؤ کا شکار ایک طالبہ کی خود سوزی

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز) ذہنی دباؤ کی شکار ایک طالبہ نے مادنا پیٹ علاقہ میں خودسوزی کرلی ۔ اس واقعہ میں وہ شدید طور پر جھلس گئی تھی اور دواخانہ کو منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ مادنا پیٹ پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ پی شراونی جو سنگم لکشمی بائی کالج آئی ایس سدن کی انٹرمیڈیٹ کی سال اول کی طالبہ ہے آج صبح اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جس کے نتیجہ میں شدید جھلس گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ شراونی ذہنی دباؤ کا شکار تھی جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مادنا پیٹ نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT