Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ذہنی طور پر فوت نوجوان نے اپنے اہم اعضاء عطیہ دئے

ذہنی طور پر فوت نوجوان نے اپنے اہم اعضاء عطیہ دئے

حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) پولیس کی مدد سے ایک 29 سالہ نوجوان کی قیمتی زندگی کو بچایا گیا ۔ سائبرآباد اور حیدرآباد پولیس نے ایمبولنس کے قافلہ کو تیزی سے کیر ہاسپٹل پہونچاکر 26 کیلومیٹر کے فاصلہ کو صرف 13 منٹ میں پہونچانے کا انتظام کیا۔ جہاں پر ایک آپریشن کے ذریعہ ایک نوجوان کی جان بچائی گئی ۔ کیر ہاسپٹل کے ڈاکٹر بی سوما راجو چیرمین اینڈ مینیجنگ ڈائرکٹر ، ڈاکٹر ڈی این کمار میڈیکل ڈائرکٹر ، ڈاکٹر وی کے شاستری سینئیر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر راج شیکھر راؤ نے بتایا کہ اس دواخانہ میں دوسری مرتبہ قلب کی تبدیلی کا آپریشن کیا گیا ۔ ایک 16 سالہ ذہنی طور پر فوت نوجوان نے اپنے اہم اعضاء دیگر مریضوں کو عطیہ دئے ۔ جس کے باعث کئی مریضوں کو نئے زندگی ملی ۔ ایک 26 سالہ سنتوش سدھیر کے قلب کی تبدیلی کے بشمول دیگر کئی اعضاء کو تبدیل کیا گیا۔ ڈاکٹر راج شیکھر راؤ نے قلب کی تبدیلی سے متعلق تفصیلات بتائی ۔کیر ہاسپٹل نامپلی میں ایک سال کے اندر قلب کے کئی آپریشن انجام دئے گئے اور قلب کی تبدیلی کا بھی آپریشن بہتر طریقہ سے انجام دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT