ذہین مسلم اسکولی و کالج طلبہ سے سیاست آئی اے ایس مشن کیلئے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مسلم ذہین اور امتیازی کامیاب اسکول کے طلبہ آٹھویں تا انٹر کے بعد اور ڈگری کے سال اول ، دوم سال آخر کے طلبہ کے لیے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی شخصی نگرانی میں مشن آئی اے ایس کے تحت ٹائلنٹ سرچ امتحان رکھا جارہا ہے ۔ دو مرحلے کے ذریعہ طلبہ کو منتخب کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد روپئے کا فی طالب علم خرچ کے ساتھ تیار کیا جائے گا ۔ اس کے لیے میمو / رپورٹ زیراکس مسٹر ایم اے حمید کے پاس محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں داخل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT