Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / رئیل اسٹیٹ تاجر نے گینگسٹر نعیم کو 5 کروڑ روپئے دیئے تھے

رئیل اسٹیٹ تاجر نے گینگسٹر نعیم کو 5 کروڑ روپئے دیئے تھے

حیدرآباد ۔ /26 اکٹوبر (سیاست نیوز) محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے پرانے شہر کے رئیل اسٹیٹ تاجرین پر جاری دھاوؤں میں کئی سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آنے کی اطلاع ہے جس میں بدنام زمانہ گینگسٹر نعیم سے تعلقات بھی شامل ہیں ۔ محکمہ کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ تاجر نے ٹولی چوکی سات گنبد کے قریب ایک وینچر حاصل کرتے ہوئے اس کی پلاٹنگ کرنا شروع کیا تھا کہ گینگسٹر نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے رئیل اسٹیٹ تاجر کو یہ وینچر ترک کرنے کیلئے کہا، ایسا نہ کرنے پر اس کا اغواء کرلیا تھا ۔ رئیل اسٹیٹ تاجر نے یہ سنسنی خیز انکشافات محکمہ انکم ٹیکس کے اعلیٰ عہدیداروں کے روبرو کئے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گینگسٹر نعیم نے یہ رئیل اسٹیٹ تاجر کا اغواء کرتے ہوئے 5 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں تاجر نے گینگسٹر کو نقد رقم حوالے کرتے ہوئے اپنی جان بچالی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ مخصوص رئیل اسٹیٹ تاجر نے اراضی معاملات کے دوران گینگسٹر نعیم سے تعلقات قائم کئے تھے ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے گینگسٹر نعیم کے افراد خاندان کو نوٹس جاری کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT