Saturday , December 15 2018

رئیل اسٹیٹ تاجر کے قبضہ سے دس لاکھ روپئے ضبط

شمس آباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد رورل پولیس چیکنگ کے دوران کل شام ایک شحص کے قبضہ سے دس لاکھ روپئے برآمد کرلئے ۔ شمس آباد اے سی پی آر سدرشن نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کوڈ کے عمل میں آتے ہی سائبرآباد کمشنر سی وی آنند نے سائبرآباد حدود میں واقع تمام پولیس اسٹیشنوں میں روزانہ پولیس چیکنگ کرنے ہدایت جاری کیں۔ ج

شمس آباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد رورل پولیس چیکنگ کے دوران کل شام ایک شحص کے قبضہ سے دس لاکھ روپئے برآمد کرلئے ۔ شمس آباد اے سی پی آر سدرشن نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کوڈ کے عمل میں آتے ہی سائبرآباد کمشنر سی وی آنند نے سائبرآباد حدود میں واقع تمام پولیس اسٹیشنوں میں روزانہ پولیس چیکنگ کرنے ہدایت جاری کیں۔ جس پر کل شام شمس آباد پولیس نے شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ ایک انوا کار نمبر AP10AB5751 کو روک کر تلاشی لینے پر محمد عبدالحکیم کے پاس سے دس لاکھ روپئے برآمد ہوئے ۔

محمد عبدالحکیم 51 سالہ ساکن ایم ایل اے کالونی حیدرآباد پیشہ سے رئیل اسٹیٹ تاجر ہے جو محبوب نگر کے راجاپیٹا میں ان کی اراضی کو جاکر واپس ہو رہے تھے ۔ ان کے قبضہ سے دس لاکھ روپئے ملنے پر ان سے تفتیش کرنے پر انہوں نے کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا ۔ جس کے بعد ان کے قبضہ سے رقم ضبط کرلی گئی ہے اور یہ رقم انکم ٹیکس عہدیداروں کے حوالے کردی جائے گی ۔ شمس آباد اے سی پی سدرشن نے بتایاکہ سائبرآباد کمشنریٹ میں تمام علاقوں میں روزانہ وہیکل چیکنگ کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT