Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / رئیل اسٹیٹ تاجر کے پاس سے 90 لاکھ روپئے تنسیخ شدہ کرنسی برآمد

رئیل اسٹیٹ تاجر کے پاس سے 90 لاکھ روپئے تنسیخ شدہ کرنسی برآمد

حیدرآباد ۔ /31 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کی کوشش کرنے والے رئیل اسٹیٹ تاجر کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے 90 لاکھ روپئے برآمد کرلئے ۔ 33 سالہ سی ایچ ستیہ ہری بابو ساکن موتی نگر ایرہ گڈہ جس کا تعلق ضلع پرکاشم آندھراپردیش سے ہے روزگار کی تلاش میں دو سال قبل حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور وہ یہاں پر رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کررہا تھا ۔ دو ماہ قبل اس کے دوست کوٹیشور راؤ نے یہ بتایا کہ اس کے پاس تنسیخ شدہ کرنسی 500 اور 1000 کے 90 لاکھ روپئے موجود ہے اور اس کی تبدیلی پر اسے معقول کمیشن دے گا ۔ پرانی کرنسی کو تبدیل کرنے کی غرض سے ہری بابو جی وی کے مال کے قریب پہونچا تھا کہ ٹاسک فورس پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT