Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / رئیل اسٹیٹ مارکٹ خریداروں کیلئے سازگار

رئیل اسٹیٹ مارکٹ خریداروں کیلئے سازگار

مالک مکان بننے کا سنہری موقع، قوت خرید کے لحاظ سے کنسٹرکشن پر توجہ
حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میں مکانات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور خریداروں کیلئے مالک مکان بننے کا یہ سنہرا موقع ہے۔ نہ صرف قیمتیں کم ہوئی ہیں بلکہ لین دین کے قطعی معاملہ کے وقت مزید کم قیمت پر خریدی ممکن ہے۔ رئیل اسٹیٹ مارکٹ میں نئی جان پڑنے کے باوجود مکانات کی قیمت میں کمی کی وجہ یہ ہیکہ مکانات کی طلب کم ہوئی ہے۔ سپلائی بڑھ گئی ہے۔ اب بلڈرس خود ایسے ہومس کی تعمیر پر توجہ کررہے ہیں جنہیں خریدار خریدنے کی سکت و استطاعت رکھتے ہوں۔ تلنگانہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن کے صدر پی دسرتھ ریڈی نے کہا کہ زیادہ تر نئے پراجکٹس ایسے فلیٹس اور ہومس پر مشتمل ہیں جن کی خریدی کی خریداروں میں استطاعت ہو کیونکہ خریدی کی استطاعت کے لحاظ سے تعمیر کئے جانے والے مکان یا فلیٹس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ حیدرآباد رئیل اسٹیٹ مارکٹ گذشتہ چار سال سے مسلسل زوال سے دوچار رہا۔ بیشتر نئے تعمیر کئے گئے یونٹس فروخت نہیںہوئے۔ بلڈرس نے اپنے بہت سے پراجکٹس ادھورے چھوڑ رکھے ہیں۔ چھوٹے بڑے سب ہی بلڈرس قیمتیں کم کرنے اور تعمیر کئے جانے والے فلیٹس کی سائز اور معاہدوں پر نظرثانی کیلئے مجبور ہوگئے۔ رئیل اسٹیٹ مارکٹ کے زوال سے قبل بیشتر نیشنل بلڈرس نے عروج کے دور میں حیدرآباد میں میگا پراجکٹس شروع کئے تھے جو سینکڑوں بلکہ ہزاروں یونٹس پر مشتمل تھے۔ رئیل اسٹیٹ مارکٹ میں زوال کے ساتھ ہی تیار کامپلکس کے فلیٹس فروخت ہونا مشکل ہوگیا۔ خریدار ملنا مشکل ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT