رئیل میڈرڈنے کنگس کپ فٹبال ٹورنمنٹ جیت لیا

میڈرڈ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کنگز کپ کے فائنل میں رئیل میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بارسلونا کو 1-2 گول سے شکست دیا۔رئپیل میڈرڈ نے جیت کا جشن میں بھی خوب منایا۔ولنشیا میں کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا۔گیارہویں منٹ میں اینجل ڈی ماریا نے شاندار گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلادی۔پہلا ہاف ریال میڈرڈ کی برتری پر ختم ہوا۔68 ویں منٹ م

میڈرڈ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کنگز کپ کے فائنل میں رئیل میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بارسلونا کو 1-2 گول سے شکست دیا۔رئپیل میڈرڈ نے جیت کا جشن میں بھی خوب منایا۔ولنشیا میں کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا۔گیارہویں منٹ میں اینجل ڈی ماریا نے شاندار گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلادی۔پہلا ہاف ریال میڈرڈ کی برتری پر ختم ہوا۔68 ویں منٹ میں ایک اور خوبصورت گول دیکھنے کو ملا۔مارک بارٹرا نے ہیڈر کے ذریعہ گیند کو جال میں پہنچایا اور میچ برابر کر دیا۔کھیل ختم ہونے سے چند منٹ پہلے گیراتھ بیل نے کمال کا گول کیا اور ریال میڈرڈ کو چیمپین بنا دیا۔میچ کے بعد میڈرڈ کی سڑکوں پر فٹبال کے ہزاروں مداح موجود تھے اور ان کے درمیان چیمپینز ریال میڈرڈ کے کھلاڑی ڈبل ڈیکر بس پر سوارمداحوں سے خوب داد وصول کر تے رہے۔ہر طرف جشن کا ماحول دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT