Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رائس ملرز اور ویجلنس عہدیداروں میں سازباز

رائس ملرز اور ویجلنس عہدیداروں میں سازباز

کلواکرتی ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر بی سرت موہن شرما سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ سرکل انسپکٹر آمنگل محمد فضل الرحمن کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹر پی شرت موہن اپنی گاڑی ماروتی سوئفٹ میں وجئے واڑہ سے براہ حیدرآباد کلواکرتی واپس ہورہے تھے کہ رات 3.45 پر وٹھائے پلی کے قریب ٹرننگ پر ڈرائیور کے نیند کے غلبہ کی وجہ

کلواکرتی ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر بی سرت موہن شرما سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ سرکل انسپکٹر آمنگل محمد فضل الرحمن کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹر پی شرت موہن اپنی گاڑی ماروتی سوئفٹ میں وجئے واڑہ سے براہ حیدرآباد کلواکرتی واپس ہورہے تھے کہ رات 3.45 پر وٹھائے پلی کے قریب ٹرننگ پر ڈرائیور کے نیند کے غلبہ کی وجہ سے جھاڑ کو ٹکر مار کر بازو گڑھے میں گاڑی گر گئی، جس سے ڈاکٹر کے سر، پیشانی، گلے اور بائیں ہاتھ پر زبردست مار لگنے اور کافی زیادہ مقدار میں خون بہہ جانے سے برسرموقع موت واقع ہوگئی جبکہ ڈرائیور کے ہاتھ میں فریکچر کے ساتھ دیگر زخم لگنے پر حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے

جبکہ یہ واقعہ صبح 3.45 بجے واقع ہوا اور پولیس کو 6.30 بجے اس کی اطلاع ملی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہونے پر ڈرائیور نے فون کرکے مال کی روڈ پر حادثہ پیش آنے کی اطلاع دی۔ رشتہ دار سب مال کی روڈ پر تلاش کرنے لگے لیکن 6 بجے راہگیروں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو آمنگل کے قریب کی دی جاکر دیکھا تو حادثہ پر ڈاکٹر کی موت بہت زیادہ خون بہہ جانے کے سبب ہوگئی۔ اگر بروقت صحیح جائے واقعہ کی نشاندہی بتائی جاتی تو شاید بروقت علاج ہوسکتا تھا کہ ان کی موت نہ ہوتی۔ یہ ڈاکٹر جہاں پر ایک خانگی دواخانہ سدھا ہاسپٹل کے نام سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چلایا کرتے تھے اور عوام میں کافی مقبول بھی تھے۔ بتایا جارہا ہیکہ وجئے واڑہ میں اپنی کچھ جائیداد کی فروخت کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر حیدرآباد میں اپنی بہن سے ملاقات کے بعد لائنس کلب کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد کلواکرتی رات دیر گئے واپس ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT