رائس ہندوستانی تیراکوں کو تربیت دیں گی

نئی دہلی ۔3جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) اولمپکس میں تین مرتبہ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی آسٹریلیائی تیراک اسٹیفنی رائس جنہوں نے گذشتہ برس ماہ اپریل میں صرف 25سال کی عمر میں اپنے شاندار کریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے اب وہ اسپورٹس مینجمنٹ فرمس رہیتی اسپورٹس کے ساتھ ہندوستان میں واٹر اسپورٹس کے فروغ کیلئے اپنی خدمات فراہم کریں گی ۔ چمپئن تیراک جن کا تعلق کوئنس لینڈس سے ہے جنہوں نے 2008ء بیجنگ اولمپکس میں تمام ریکارڈس عالمی وقت میں قائم کرتے ہوئے اپنا نام بنایاہے ۔ رہیتی اسپورٹس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ رائس ہندوستان میں نوجوان تیراکوں کی تربیت کیلئے اکیڈیمس قائم کریں گی ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے 26سالہ رائس نے کہا کہ رہیتی اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ اور موقع کے تعلق سے وہ کافی مسرور ہیں اور وہ ہندوستان میں کوچنگ کیلئے پُرعزم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہیتی اسپورٹس کے ذریعہ میں ہندوستان میں اُن نوجوانوں کے خواب پورے کرنے کی کوشش کروں گی جو کہ بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ رائس پہلے ہی کئی اہم اور قابل ذکر پراجکٹس میں مصروف ہیں جس میں ’’ ریس‘‘ نامی تیراکی کے ملبوسات ‘ کارپوریٹ سطح پر سوئمنگ کلنکس ‘ ہیلت اور فٹنس پروگرام قابل ذکر ہیں ۔ رہیتی اسپورٹس منیجنگ ڈائرکٹرارون پانڈے نے کہا کہ رائس کے ساتھ ہندوستان میں سوئمنگ اسپورٹس میں بہتر نتائج کے لئے ہم پُرعزم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT