Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رائلسیما ، ساحلی آندھرا میں بارش کی پیش قیاسی

رائلسیما ، ساحلی آندھرا میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔/2ڈسمبر، ( سیاست نیوز) رائلسیما میں شمال مشرقی مانسون سرگرم ہیں ، محکمہ موسمیات نے ساحلی آندھرا کے اضلاع کرشنا، گنٹور، نیلور اور رائلسیما کے اضلاع چتور، کڑپہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اسی دوران ریاست تلنگانہ کے چند مقامات پر بھی بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا گیا کہ صورتحال آئندہ تین دن تک رہے گی۔ ساحلی آندھرا ، رائلسیما کے مختلف مقامات پر 3تا 17سنٹی میٹر بارش پچھلے 24گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہلوک ماویسٹوں کو خراج
مہادیو پور۔ /2 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے علاقے منتھنی میں انکاؤنٹر میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ماویسٹوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے پیپلز لیبریشن گوریلا آرمی کے(PLGA) ہر سال 2ڈسمبر تا 9 ڈسمبر ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لاتی ہے۔ 2 ڈسمبر 1999ء کو انکاؤنٹر میں منتھنی ڈیویژن میں ماویسٹوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ماویسٹ تنظیم ماہ ڈسمبر میں تخریبی کارروائی کرتی ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے۔ پولیس ماہ ڈسمبر میں منعقدہ خراج عقیدت تقریب کے موقع پر چوکسی اختیار کرتی ہے کہ کہیں ماویسٹ کسی قسم کی تخریبی کارروائی نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT