Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / رائلسیما میں شمال مشرقی مانسون سرگرم

رائلسیما میں شمال مشرقی مانسون سرگرم

حیدرآباد 28 اکٹوبر (این ایس ایس) شمال مشرقی مانسون، علاقہ رائلسیما میں سرگرم ہے جس کے اثر سے شمالی و جنوبی ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما کے علاوہ تلنگانہ کے بعض مقامات پر آئندہ تین دن کے دوران اوسط یا موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس مدت کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ دو دن کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ شہر کے بعض حصوں میں بارش بھی ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سلسیئس اور کم سے کم 16 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات میں آج صبح 8.30 بجے ریکارڈ شدہ تفصیلات کے مطابق رائلسیما کے کئی مقامات شمالی و جنوبی ساحلی آندھراپردیش کے کئی مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ تلنگانہ میں بعض دور دراز کے اندرونی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT