Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / رائلسیما میں قحط سالی، مرکز سے 88 کروڑ روپئے جاری

رائلسیما میں قحط سالی، مرکز سے 88 کروڑ روپئے جاری

4اضلاع کو مرکزی ٹیم روانہ کرنے وزیرزراعت کافیصلہ

4اضلاع کو مرکزی ٹیم روانہ کرنے وزیرزراعت کافیصلہ
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پی ٹی آئی) علاقہ رائلسیما میں قحط سالی کے پیش نظر آندھراپردیش کو مرکز فوری طور پر 88 کروڑ روپئے جاری کرے گا اور اس آفت کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو کی مختلف وزراء سے ملاقات اور علاقہ رائلسیما کے چار قحط زدہ اضلاع کے کسانوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کے بعد جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہیکہ وزیر دیہی ترقیات چودھری بیریندر سنگھ نے پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے اس علاقہ کو فی الفور 80 کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں مویشیوں کے چارہ کی سربراہی کیلئے دیگر 8 کروڑ روپئے بھی جاری کئے جائیں گے۔ وزیر دیہی ترقیات نے مہاتما گاندھی قومی اسکیم برائے دیہی روزگار (منریگا) کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کی بااجرت ملازمت کے ایام میں اضافہ کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ اور مملکتی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے کہا کہ قحط سالی کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی ٹیموں کی روانگی میں مدد کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT