Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / رائل ریجنسی میں آج میگا جاب میلہ

رائل ریجنسی میں آج میگا جاب میلہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے اشتراک سے سمپل سولیشن نے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کارپوریٹ اداروں میں روزگار فراہم کرنے کے لیے میگا جاب فیر 8 فروری جمعرات کو صبح دس تا ایک بجے دن منعقد ہوگا ۔ اس میں برلاسن لائف انشورنس ، ہندوجا گوبل سرویس ، اپڈیکو ، اکسائیڈ ، سویلی ، میسکو ، دکن ایجوکیشن سوسائٹی ، نفٹ ایروٹک ، جمنیک ، کاروی و دیگر نامور کمپنیاں شرکت کریں گی ۔ داخلہ بالکل مفت رہے گا ۔ امیدوار اپنے بائیو ڈاٹا کے ساتھ وقت پر شرکت کریں ۔ سیاست کیرئیر گائیڈنس سیل کے تحت سرکاری ملازمتوں ٹی ایس پی ایس سی ، ٹرانسکو ، سدرن پاور ، ریلوے اسٹیٹ بینک کے ملازمتوں کی رہنمائی ہوگی ۔ منظور احمد کوآرڈینٹر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT