Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / رائل چیلنجرس بنگلور کی ایک رن سے کامیابی

رائل چیلنجرس بنگلور کی ایک رن سے کامیابی

موہالی ۔ 9مئی ( سیاست ڈاٹ کام )رائل چیلنجرس بنگلور نے آئی پی ایل کے ایک سنسنی خیز مقابلہ میں آج کنگس الیون پنجاب کو ایک رن سے شکست دے دی اور پلے آف کے مواقع برقرار رکھے۔ بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175/6 رنز بنائے جن میں اے بی ڈی ولیرس کے 64 اور کے ایل راہول 42 شامل ہیں۔ کپتان ویراٹ کوہلی جنہوں نے آئی پی ایل کے سیزن میں سب سے تیز 500 رنز پورے کئے لیکن وہ آج کے میچ میں ناکام رہے اور صرف 20 رنز کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔ اس کے باوجود ٹیم نے مسابقتی اسکور کھڑا کیا تھا۔ جواب میں کنگس الیون پنجاب کے وجئے نے 57 گیندوں میں 87 رنز بنائے ۔ آخری اوور میں 17 رنز کی ضرورت تھی اور کرس جاڈن نے صرف 15 رنز دیئے اور قطعی اسکور 174/4 رہا۔ آخری گیند پر جبکہ 4 رنز کی ضرورت تھی مارکس اسٹوئنس صرف دو رنز ہی بنا پائے۔ اس کامیابی کے ساتھ رائل چیلنجرس بنگلور 9 مقابلوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے اور اسے پلے آف کیلئے اہل ہونے کا موقع ہے جبکہ کنگس الیون پنجاب 10 مقابلوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT