Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / رائنا، گیل، مکالم اور مہیلا کوورلڈ کپ میں سنچری بنانے کا اعزاز

رائنا، گیل، مکالم اور مہیلا کوورلڈ کپ میں سنچری بنانے کا اعزاز

ممبئی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سریش رائنا ہندوستان کے وہ واحد بیسٹمین ہیں جنہیں آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے جیسا کہ بنگلہ دیش میں اتوار کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا پانچواں ایڈیشن شروع ہورہا ہے۔ سریش رائنا جوکہ ہندوستانی ونڈے اور ٹسٹ ٹیم میں اپنا مقام گنوا چکے ہیں۔ تاہم انہیں ورلڈ

ممبئی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سریش رائنا ہندوستان کے وہ واحد بیسٹمین ہیں جنہیں آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے جیسا کہ بنگلہ دیش میں اتوار کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا پانچواں ایڈیشن شروع ہورہا ہے۔ سریش رائنا جوکہ ہندوستانی ونڈے اور ٹسٹ ٹیم میں اپنا مقام گنوا چکے ہیں۔ تاہم انہیں ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے جیسا کہ انہوں نے مئی 2010ء کو ویسٹ انڈیز میں منعقدہ تیسرے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 101 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ رائنا کے علاوہ 3 ایسے دیگر کھلاڑی ہیں جنہیں ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

سب سے پہلے ستمبر 2007ء کو جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کی جارحانہ اوپنر کریس گیل نے جنوبی افریقہ کے خلاف 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے بعد مہیلا جئے وردھنے نے مئی 2010ء میں زمبابوے کے خلاف 100 رنز اسکور کئے۔ علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹسمین برنڈم مکالم نے 2012ء ورلڈ کپ میں پالی کیلے میں بنگلہ دیش کے خلاف 123 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔ مہیلا جئے وردھنے اور گیل بالترتیب ناقابل تسخیر 98 اور 98 رنز کے ذریعہ دوسری مرتبہ سنچری کے قریب بھی پہنچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT