Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / رائنا کا بیاٹ اسپانسرشپ کیلئے سیئٹ کیساتھ 3 سالہ معاہدہ

رائنا کا بیاٹ اسپانسرشپ کیلئے سیئٹ کیساتھ 3 سالہ معاہدہ

ممبئی ، یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سینئرکرکٹر سریش رائنا نے ٹائر بنانے والی بڑی کمپنی سیئٹ لمیٹیڈ کے ساتھ تین سالہ بیاٹ اسپانسرشپ کنٹراکٹ پر دستخط کئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمٹس میں سنچری اسکور کرنے والے واحد ہندوستانی کرکٹر کو کرکٹ کے تمام نوعیت کے مقابلوں میں سیئٹ بیاٹ سے کھیلتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ 28 سالہ رائنا موجودہ طور پر ہندوستان کے ٹوئنٹی 20 اور او ڈی آئی کرکٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں، جو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہا ہے۔ وہ کل دھرمشالا میں شروع ہونے والی سیریز میں اپنے بیاٹ پر سیئٹ لوگو لگائیں گے۔

ہندوستانی خواتین کا چوتھا مقام
دبئی ، یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ویمنس کرکٹ ٹیم تازہ آئی سی سی ٹیم درجہ بندی میں چوتھے مقام پر ہے جبکہ نیا اختراعی ملٹی فارمٹ سسٹم لاگو کیا گیا ہے۔ نئے رینکنگ سسٹم کے تحت T20، او ڈی آئی اور ٹسٹ میچز کے نتائج ملحوظ رکھے جائیں گے اور پھر سنگل ریٹنگ پیش کی جائے گی۔ کوئی تعجب نہیں کہ آسٹریلیا کا رینک نمبر ایک ہے، جس کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT