Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رائنا کا خو دکشی کی کوشش کااعتراف

رائنا کا خو دکشی کی کوشش کااعتراف

نئی دہلی۔ 11 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سریش رائنا نے کہا کہ وہ لڑکپن میں خودکشی کی کوشش کر چکے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں رائنا نے کہاکہ لکھنؤ میں اسپورٹس ہاسٹل میں قیام کے دوران اُن کا دل زندگی سے اچاٹ اور خود کشی کی سوچ حاوی ہونے لگی تھی،میں نے ہاسٹل چھوڑ دیا مگر 2 ماہ بعد بھائی کے سمجھانے پر پھر واپس لوٹ آیا۔ رائنا نے بتایا کہ وہ بچپن میں کئی لڑائی جھگڑوں میں بھی ملوث رہے اور ایک لڑکے نے ہاکی اسٹک سے مار مار کر ان کا حلیہ بگاڑ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT