Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / رائٹر صحافیوں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے سربراہ کا دباؤ

رائٹر صحافیوں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے سربراہ کا دباؤ

ٹوکیو؍یانگون،15دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ یانگون میں رائٹر کے دو صحافیوں کی حال ہی میں ہوئی گرفتاری کو میانمار میں پریس کی آزادی پر خطرے کا اشارہ بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں کی رہائی کے لئے بین الاقوامی برادری کو ہر ممکن قدم اٹھانا چاہئے ۔مسٹر گٹیرس نے کہا کہ میانمار پر اہم تشویش کا موضوع راکھین ریاست میں فوج کی مہم کے دوران ہوئی انسانی حقوق کی ڈرامائی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک سے بھاگ کر جنوبی بنگلہ دیش میں پناہ لینی پڑی اور صحافیوں کی گرفتاری بھی اسی سلسلے میں ہوئی ہے ۔انہوں نے کل ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس میں راکھینے سے متعلق رپورٹ بنارہی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے دو صحافیوں والونے اور کواک سوئے او کی گزشتہ منگل کو ہوئی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ واضح طورپر میانمار میں پریس کی آزادی میں آرہی کمی کے سلسلے میں تشویش کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہاکہ وسیع پیمانے پر ہوئی انسانی بے حرمتی کے واقعات کو دیکھنے کے بعد دونوں رپورٹ کررہے تھے ،شاید یہی وجہ ہے کہ ان صحافیوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔مسٹرگوٹیرس نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو میانمار میں پریس کی آزادی اور صحافیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT