Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رائچور میں مسجد کی شہادت گہری سازش

رائچور میں مسجد کی شہادت گہری سازش

جناب محمد منیر احمد فاروقی صدر ضلع وقف کمیٹی محبوب نگر کا بیان
اوٹکور ۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رائچور میں حکم التواء کے باوجود مسجد کی شہادت پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے ایک پریس نوٹ میں جناب محمد منیر احمد فاروقی ضلع وقف کمیٹی محبوب نگر وضلع جنرل سکریٹری کانگریس نے اظہارافسوس کیا کہ سڑک کی کشادگی کے دوران مسجد حضرت بہاء الدین کا انہدام ایک گہری سازش ہے جس سے شرارت اور مذہبی منافرت کا پتہ چلتا ہے ۔ صبح نماز فجر کے ساتھ ہی پولیس کی نگرانی میں مسجد کو شہید کردیا گیا ہے اس سے پولیس کی بزدلی ظاہر ہوتی ہے ۔ مسجد اﷲ کا گھر ہے ، ایسی ناپاک ذہنیت رکھنے والے عملہ کو معطل کیا جائے تاکہ امن قائم رہے ۔ جناب منیر احمد فاروقی نے ڈپٹی کمشنر رائچور جناب ششی کانت سندھیل سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایسے پولیس عملہ کی خبرگیری کریں اور مسجد کی تعمیر کے کام کا آغاز کریں اور ایک یادداشت محکمہ پولیس کرناٹک اور حکومت کرناٹک کو روانہ کرتے ہوئے پرزور اپیل کی کہ مسجدوں کے تحفظ اور دیگر مذہبی مقامات کا بھی تحفظ کرنے کے اقدامات کئے جائیں ، مسجد کی شہادت سے عالم اسلام کے جذبات بھڑک اُٹھتے ہیں ، مسلمان سب کچھ برداشت کرتے ہیں مگر اﷲ کے گھروں اور مذہبی مقامات کی شہادت کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔ اس موقع پر تلگو صحافیوں اور اردو صحافیوں اور الکٹرانک میڈیا و پرنٹ کے نمائندے اور عوام الناس کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT