Wednesday , October 17 2018
Home / شہر کی خبریں / رائیل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

رائیل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

محترمہ عظمیٰ ناہید ممبئی صدارت کریں گے، سوشیل میڈیا پر براہ راست نشریات
ڈاکٹر معین انصاری، ڈاکٹر شاہدہ انصاری، جناب سعید بن محمد القعیطی، جناب فیصل بن علی القعیطی مہمانان خصوصی

حیدرآباد ۔ 17 فروری (سیاست نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے رشتوں کا 82 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام آج اتوار 18 فروری 10 بجے دن تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس (آصف نگر) روبرو پٹرول پمپ منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی صدارت محترمہ عظمیٰ ناہید (ممبئی) کریں گی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر معین انصاری سابق پروفیسر پالمیر یونیورسٹی (امریکہ)، ڈاکٹر شاہدہ انصاری، جناب سعید بن محمد القعیطی، جناب فیصل بن علی القعیطی مالکین رائل ریجنسی کارڈنس اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے میر سعادت علی خان (شکاگو)، جناب قادر علی خان سابق منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن آندھراپردیش، جناب محمد تاج الدین ڈپٹی ڈائرکٹر لوک ایوکت تلنگانہ شرکت کریں گے۔ قرأت کلام پاک اور نعت شریف سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔ اس پروگرام کے آغاز سے اس کے اختتام تک سیاست کے فیس بک، اسکائپ اور یوٹیوب پر راست مشاہدہ کی سہولت رہے گی تاکہ دونوں شہروں تلنگانہ و آندھرا کے علاوہ ملک کی ریاستوں کے علاوہ سعودی عرب، دوحہ قطر، دوبئی، عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں اس پروگرام کا راست مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس و فوٹوز کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں۔ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی ہوگا۔ دو بہ دو پروگرام آن لائن رجسٹریشن کروانے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ رائیل ریجنسی گارڈن میں والدین کی سہولت کیلئے میڈیسن، انجینئرنگ، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، بی سی اے، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم و حافظ اور دیگر فنی کورس سے وابستہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کاؤنٹرس کا نظم کیا جارہا ہے اور گریجویٹس کے لڑکوں کیلئے اسکرین پر لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی سہولت رہے گی تاکہ والدین اسکرین پر لڑکوں کے فوٹو اور بائیو ڈاٹا کا مشاہدہ کرتے ہوئے راست گفتگو کرسکے۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ وقت مقررہ پر رائل ریجنسی گارڈن (آصف نگر) پہنچ جائیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9391160364 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT