Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / رائیڈر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے خواہاں نہیں

رائیڈر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے خواہاں نہیں

دبئی۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹسمین جے سی رائیڈر جوکہ موت کو قریب سے دیکھ چکے ہیں، تاہم اب ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر نظریں مرکوز نہیں ہیں کیونکہ 33 سالہ آل راؤنڈر اپنی زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور فوری طور پر کرکٹ میں واپسی کی کوئی خواہش نہیں۔ رائیڈر نے پہلے ورلڈ انڈور کرکٹ فیڈریشن ورلڈ کپ میں میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے کے بعد کہا کہ زندگی بہتر ہے اور وہ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تقریباً 4 برس قبل ان کے کریر اور زندگی کو خطرات لاحق تھے کیونکہ ایک جھگڑے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے جس کے بعد 56 گھنٹے وہ کوما میں بھی گئے تھے۔ ان تمام حالات کے باوجود اب رائیڈر اپنی زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ مذکورہ واقعہ کے ایک سال بعد مئے نوشی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے ان پر پابندی عائد کی تھی۔ میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس وقت تمام تر توجہ انڈور ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔ جو کچھ میں کررہا ہوں وہ بہتر زندگی کا حصہ ہے اور میں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT