Sunday , May 27 2018
Home / سیاسیات / رائے بریلی سے سونیا ہی مقابلہ کرینگی‘ پرینکا گاندھی

رائے بریلی سے سونیا ہی مقابلہ کرینگی‘ پرینکا گاندھی

نئی دہلی 16 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی ۔ واڈرا نے 2019 میں ان کی جانب سے رائے برلی سے انتخاب لڑنے سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کردیا اور کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی ہی اس پارلیمانی حلقہ سے آئندہ انتخابات میں مقابلہ کرینگی ۔ لوک سبھا میں رائے بریلی حلقہ کی نمائندگی کانگریس کی سبکدوش صدر سونیا گاندھی کرتی ہیں جنہوں نے پارٹی صدارت آج اپنے فرزند راہول گاندھی کے سپرد کردی ۔ میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پرینکا گاندھی ۔ واڈرا اپنے بھائی راہول گاندھی کی مدد کیلئے سیاست میں سرگرم ہوجائیں گی ۔ کانگریس نے تاہم یہ واضح کردیا کہ سونیا گاندھی صرف کانگریس کی صدارت سے سبکدوش ہو رہی ہیں سرگرم سیاست سے نہیں۔ پرینکا گاندھی نے آج راہول گاندھی کے پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ان کی جانب سے انتخابات میں مقابلہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ان کی والدہ ہی رائے بریلی سے مقابلہ کرینگی ۔ انہوں نے اپنی والدہ کی ستائش بھی کی اور انہیں بہادر خاتون قرار دیا اور کہا کہ اپنے 19 سالہ دور صدارت میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT