Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / رائے بریلی میں سابق پردھان کا قتل، بیوی کا گیانگ ریپ

رائے بریلی میں سابق پردھان کا قتل، بیوی کا گیانگ ریپ

رائے بریلی22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں ضلع رائے بریلی کے گرو بخش گنج علاقے میں بدمعاشوں نے پورئی گاؤں کے سابق گرام پردھان کو قتل کر دیا۔ ان کی بیوی نے ملزمین پر اجتماعی عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے ۔آج یہاں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات گروبخش گنج کے پورائی گاؤں میں پانچ، چھ بدمعاش لوٹ مار کے ارادے سے سابق پردھان ادے راج کے گھر میں داخل ہوئے ۔آہٹ ہونے پر گھر کی چھت پر محو خواب ادے راج اور ان کے اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی۔انہوں نے بدمعاشوں کو للکارا جس پر انہوں نے تیز ہتھیاروں سے ان کا قتل کردیا۔انہوں نے کہا کہ ادے راج کی بیوی نے تین بدمعاشوں پر اجتماعی آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعدادے راج کے والد بھی کوما میں ہیں۔ان کے جسم پر کوئی باہری چوٹ کے نشانات تو نہیں ہیں لیکن شائد انہیں بھی بدمعاشوں نے نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کا سامان بکھرا پڑاہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور معائنہ کیا۔

ترال:گرینیڈ حملے میں شہری ہلاکتوں کے خلاف ہڑتال
سرینگر22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جمعرات کو پیش آئے گرینیڈ حملے میں 2 عام شہریوں کی ہلاکت اور دیگر متعدد کے زخمی ہونے کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔قصبہ میں بغیر کسی اپیل کے دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج جزوی طور پر متاثر رہا۔ قصبہ میں واقع بیشتر تعلیمی اداروں میں معمول کی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT