Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رائے دہندوں میں چاندی کے کھوٹے سکے تقسیم کرنے کی اطلاع

رائے دہندوں میں چاندی کے کھوٹے سکے تقسیم کرنے کی اطلاع

کوٹگیر۔9اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیرکور منڈل کے موضع مرزا پور میں رائے دہندوں کو اپنی جانب راغب کرنے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے چاندی کے کھوٹے سکے تقسیم کرنے کی اطلاع پر سب انسپکٹر پولیس بیرکور منڈل مسٹر راج بھرت ریڈی نے موضع کے گرام پنچایت آفس میں شکایت کنندگان کو طلب کرکے ان سے معلومات حاصل کیا اور سب انسپکٹر نے بتایا کہ ووٹ کی

کوٹگیر۔9اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیرکور منڈل کے موضع مرزا پور میں رائے دہندوں کو اپنی جانب راغب کرنے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے چاندی کے کھوٹے سکے تقسیم کرنے کی اطلاع پر سب انسپکٹر پولیس بیرکور منڈل مسٹر راج بھرت ریڈی نے موضع کے گرام پنچایت آفس میں شکایت کنندگان کو طلب کرکے ان سے معلومات حاصل کیا اور سب انسپکٹر نے بتایا کہ ووٹ کی خرید و فروخت دونوں بھی کام غیرقانونی ہے۔ انہوں نے دفتر پنچایت میں افراد سے خواہش کی کہ مجوزہ اسمبلی وپارلیمنٹ کے انتخابات کے دوران مبینہ طور پر رائے دہندوں کو کسی قسم کا لالچ یا پیشکش کیا گیا تو وہ فوری انہیں طلع کریں ۔ سب انسپکٹر نے کہا کھوٹے سکوں کی تقسیم کے تعلق سے تحقیقات کا آغاز عمل شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کی مکمل رپورٹ الیکشن آفیسر کو پیش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT