Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / رائے دہندوں کو لالچ دینے پر سشیل مودی کی سرزنش

رائے دہندوں کو لالچ دینے پر سشیل مودی کی سرزنش

نئی دہلی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے بہار میں رائے دہندوں کو لالچ دینے پر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا ہے۔ لیکن کوئی تادیبی کارروائی کرنے کی بجائے ہلکی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی۔ جبکہ بہوبا میں 28 ستمبر کو ایک انتخابی ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے دلتوں اور مہا دلتوں کو ٹیلی ویژن، طلباء کو لیپ ٹاپ اور غریبوں کو دھوتی، ساڑی خریدنے کیلئے رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT