Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / رائے دہی سے استفادہ کے بعد رسید جاری کی جائے

رائے دہی سے استفادہ کے بعد رسید جاری کی جائے

نئی دہلی۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) جنرل اسٹور میں اگر خریداری کی جائے تو رسید دی جاتی ہے ۔ کیا الکٹرانک ووٹنگ مشین رائے دہی سے استفادہ کے بعد ایسی رسید جاری نہیں کرسکتا ؟

نئی دہلی۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) جنرل اسٹور میں اگر خریداری کی جائے تو رسید دی جاتی ہے ۔ کیا الکٹرانک ووٹنگ مشین رائے دہی سے استفادہ کے بعد ایسی رسید جاری نہیں کرسکتا ؟ جنتا دل ( یو) سربراہ شرد یادو نے آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ سوال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رسید جاری ہونے پر یہ غیر یقینی کیفیت ختم ہوجائے گی کہ ان کا ووٹ ڈالا گیا یا نہیں ‘ اس طرح عوام کو یہ اطمینان حاصل ہوگا کہ انہوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے ۔ شرد یادو نے کہا کہ رائے دہی کو دستور کے انجن کی حیثیت حاصل ہے ۔ الکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کے بارے میں کئی شکایات ملتی رہتی ہیں ۔ ایک سادہ رسید کے ذریعہ رائے دہندہ کو اس کے ووٹ کے بارے میں طمانیت مل سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT