Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / رائے دہی کیلئے ووٹر شناختی کارڈ کے بجائے آدھار کی حمایت : ٹی ایس کرشنا مورتی

رائے دہی کیلئے ووٹر شناختی کارڈ کے بجائے آدھار کی حمایت : ٹی ایس کرشنا مورتی

حیدرآباد 17 اکٹوبر (پی ٹی آئی) سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے آج ووٹر شناختی کارڈ کو ختم کرنے کی حمایت کی اور کہاکہ آدھار رائے دہی شناختی ثبوت کے لئے کافی ہے۔ اِس وقت الیکشن کمیشن نے ووٹر شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں کئی دستاویزات بشمول پاسپورٹ کو شناختی ثبوت کے طور پر تسلیم کرنے کی اجازت دی ہے لیکن اس کی وجہ سے پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔ اگر اِس نظام کو مؤثر بنانا ہوتو آدھار بحیثیت شناختی ثبوت کافی ہوگا۔ کرشنا مورتی نے کہاکہ آدھار کارڈ کو جب کئی اغراض کے لئے استعمال کیا جارہا ہے تو اسے انتخابات میں استعمال کرنے میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہونی چاہئے۔ آج سارے ملک میں آدھار کارڈ شہریوں کو جاری کیا جاچکا ہے اور یہ انتخابی اغراض کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT