Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رائے شماری موثر انداز میں انجام دینے کی ہدایت

رائے شماری موثر انداز میں انجام دینے کی ہدایت

کریم نگر میں عہدیداران کے اجلاس سے کلکٹر ایم ویرا برہمیا کا خطاب

کریم نگر میں عہدیداران کے اجلاس سے کلکٹر ایم ویرا برہمیا کا خطاب
کریم نگر ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس ماہ کی 16 تاریخ کو ہونے والے عام انتخابات 2014 ء کے رائے شماری کو بہتر طور پر انجام دینے تمام تیاریاں مکمل کرنے ریٹرننگ عہدیداران کو ضلع الیکشن عہدیدار ایم ویرا برہمیا نے حکم دیا ۔ منگل کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں اس معاملے میں ریٹرننگ عہدیداران ، اسسٹنٹ ریٹرننگ عہدیداران، نوڈل عہدیداران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا تاریخ وقت رائے شماری کا مقام بتاتے ہوئے مقابلے میں موجود امیدواران کو تحریری طور پر کم از کم تین دن قبل بتائیں۔ لازمی طور پر صبح 8.00 بجے رائے شماری کا کام شروع کریں۔ رائے شماری کے فرائض انجام دینے والے عملے کو اسمبلی کے اہم مراکز میں اس ماہ کی 10 تاریخ کو پہلے مرحلے کی رائے شماری مراکز میں اس ماہ کی 15 تاریخ کو دوسرے مرحلہ کی تربیت دی جائے گی ۔ پوسٹل بیالٹ کی گنتی پہلے انجام دیں۔ رائے شماری کے ایجنٹس کے تعیناتی سے متعلق امیدواران کریمنل ریکارڈ نہ رکھنے والوں کی تعیناتی کیلئے اقدامات کریں۔ ای وی ایمس کو کاونٹنگ ٹیبل پر لانے کے بعد سیل کو ایجنٹس کی موجودگی میں نکال کر رائے شماری کا عمل مکمل ہونے پر نتائج پر ایجنٹس کی دستخط لیں اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ای وی ایمس سیل کر کے محفوظ کرلیں ، نتائج کا اعلان ، ہر راؤنڈ کے نتائج الیکشن کمیشن کے سافٹ ویر میں درج کریں۔ اسی طرح میڈیا کو بھی فراہم کریں۔ قطعی نتائج کا اعلان کر کے امیدوار کو صداقت نامہ حوالے کرنا وغیرہ ، تمام کاموں میں کسی بھی قسم کی تساہلی نہ ہو، بہتر طور پر انجام دیں۔ رائے شماری کا مرحلہ بہت اہم ہے، فرائض انجام دینے والا عملہ کو کھانے کی سہولت مہیا کرنے ،ر ائے شماری مراکز میں برقی کی سہولت و جنریٹر کا انتظام کریں ۔ تمام ریٹرننگ عہدیداران اجلاس منعقد کر کے ان کے اپنے اپنے حلقہ اسمبلی کے ہالوں کو الگ الگ راستوں کا اہتمام کریں اور راستہ کی نشاندہی کرنے والے سائن بورڈس کا انتظام کریں۔ رائے شماری میں فرائض انجام دینے والے عملے کو ایجنٹس کو دشواری نہ ہو، اقدامات کریں۔ عملے کو اور ایجنٹس کو فوٹو پر مبنی شناختی کارڈ جاری کریں۔ ہر رائے شماری مرکز میں STD سہولت سے مربوط فون ، فیکس، مشین ، سسٹم کا انتظام کریں۔ نوٹس بورڈ کا انتظام کر کے ہر راؤنڈ کے نتائج ڈسپلے کریں۔ الیکشن کمیشن کے احکامات پر لازمی طور پر عمل آوری کریں ، کہیں بھی کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے احتیاطی اقدامات کریں۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر سر فراز احمد ، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا ، ڈی آر آر ٹی ویرا برہمیا ، ریٹرننگ عہدیداران ، نوڈل عہدیداران، اسسٹنٹ ریٹرننگ عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT